پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہفتہء کو ’’ ہیپاٹائٹس‘‘ کا عالمی دن منایا گیا

ہفتہ 28 جولائی 2018 13:02

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہفتہء کو ’’ ہیپاٹائٹس‘‘ کا عالمی دن منایا ..
اسلام آباد ۔28 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہفتہ 28جولائی 2018ء کو ’’ ہیپاٹائٹس‘‘ کا عالمی دن منایا گیا۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 300ملین افراد ہیپاٹائٹس سے متاثر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا میں کئی ملین افراد ایسے بھی ہیں جن کو یہ معلوم ہی نہیں کہ وہ مرض میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

اقوا م متحدہ نے عالمی برداری پر زور دیا ہے کہ مرض کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے تاکہ کروڑوں افراد کو موذی بیماری سے تحفظ فراہم کر کے ان کی زندگیوں کو بچایا جا سکے ۔ پاکستان بھر میں مختلف سرکاری ، غیر سرکاری اور رفاعی اداروں کی جانب سے عالمی دن کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا تاکہ عوام کو بیماری کے حوالے سے آگاہی فراہم کر کے ہیپاٹائٹس کے مریضوں میں کمی لائی جا سکے۔