ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر ملتان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسن اینڈریڈیوتھراپی کے زیراہتمام واک اورسیمینار

ہفتہ 28 جولائی 2018 18:20

ملتان۔28جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) ہیپاٹائٹس جگرکی ایک سوزش ہے جوعموماًًوائرل انفیکشن یادیگروجوہات کی بناء پرپیداہوتی ہے۔ہیپاٹائٹس کے مریض کی حالت کو کنٹرول بھی کیاجاسکتاہے یا یہ بگڑکرسر ہوسس یاجگرکے کینسر میں تبدیل ہوجاتی ہے۔دنیا میں یہ ہیپاٹائٹس کی عمومی وجوہات میں سے ایک ہے تاہم انفیکشن ،الکوحل یادیگرادویہ کااستعمال بھی ہیپاٹائٹس کاباعث بن سکتاہے۔

پاکستان میں ہردسواں شخص ہیپاٹائٹس کی کسی نہ کسی قسم کاشکارہے۔ملک میں دوکروڑ سے زیادہ افراد ہیپاٹائٹس بی اورسی سے متاثرہیں۔اس مرض کے خطرات ،ورلڈہیپاٹائٹس ڈے کی اہمیت اجاگر کرنے اورلوگوں کو اس بیماری کے بارے میں آگاہی دینے کیلئے اوراس کی تشخیص اورعلاج معالجے کے حوالے سیشعور پیدا کرنے کے لئے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسن اینڈریڈیوتھراپی( مینار) نے 28جولائی 2018ء کو ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پرایک واک کااہتمام کیا۔

(جاری ہے)

مینار عام مریضو ں اورلوگوں کو ہیپاٹائٹس کی تشخیص اورعلاج کے حوالے سے سہولتیں فراہم کررہاہے۔واک صبح دس بجے سے بارہ بجے کے درمیان نشترہسپتا ل کی حدودمیں کی گئی اوراس میں مینار کے ڈاکٹروں کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اورمہمانوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔واک کے اختتام پر ایک کانفرنس کابھی اہتمام کیاگیا۔اس کامیاب تقریب کے موقع پرڈاکٹرمحمد ثاقب خان ڈائریکٹرمینا رنے ان سہولتوں کاذکر کیاجومینار میں مریضوں کوفراہم کی جارہی ہیں۔

پروفیسرڈاکٹراحمداعجاز مسعود اورڈاکٹرمحمد زبیر اے خان نے ہیپاٹائٹس کی سکریننگ ،سرجیکل مریضوں کے حوالے سے اپنے تجربات سے آگاہ کیا اوربتایاکہ ہیپاٹائٹس سی کس طرح پاکستان میں لوگوں کی زندگی کیلئے خطرات کاباعث بن رہا ہے۔مینار سے متعلق سائنسدانوں مسز روبیدہ محمود اوراخلاق احمد لاشاری نے بھی مرض کی تشخیص اوراس میں آنے والی مشکلات کے حوالے سے گفتگوکی۔ادارہ روش کے نمائندے نے بھی اس موقع پرلیکچردیااورعلاج معالجے کے حوالے سے اپنے ادارے کی جانب سے ادویہ کاتعارف کرایا۔اس موقع پرمینار کینسرویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداروں چوہدری ذوالفقار علی انجم ،چوہدری الطاف کے علاوہ ڈاکٹرقرة العین ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :