پشاورمیں ہپاٹائٹس کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کاانعقاد

صوبے میں بارہ ہزار سے زائد ہپاٹائٹس کے مریض ہے جن کا علاج کیا جا رہا ہے،یرقان قابل علاج مرض ہے،طبی ماہرین

ہفتہ 28 جولائی 2018 18:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2018ء) پشاورمیں ہپاٹائٹس کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کاانعقاد کیاگیا جس میں محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے اہلکاروں سمیت کثیر تعداد میں طبی ماہرین نے شرکت کی۔پشاور میں ہپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقعے پر سمینار منعقد ہوئی جس میں محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے اہلکاروں سمیت کثیر تعداد میں طبی ماہرین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے ہپاٹائٹس پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹرکلیم کاکہنا تھا کہ صوبے میں بارہ ہزار سے زائد ہپاٹائٹس کے مریض ہے جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ یرقان کا مرض اب قابل علاج ہے لیکن بد قسمتی سے وفاق اور صوبائی حکومت ہپاٹائٹس کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات نہیں کر رہی۔ خیبرپختونخوا میںہنگو،مردان اور سوات کے اضلاع کالے یرقان سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔