کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے قوت برداشت کیساتھ ایک دوسرے کو سمجھنا بھی ضروری ہے ‘جویریہ سعود

ہفتہ 28 جولائی 2018 19:00

کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے قوت برداشت کیساتھ ایک دوسرے کو سمجھنا بھی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2018ء) اداکار سعود کی اہلیہ جویریہ سعود نے کہا ہے کہ کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے قوت برداشت کے ساتھ ایک دوسرے کو سمجھنا بھی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شوبز سے وابستہ لوگوں کیلئے زیادہ مسائل ہیں کبھی شوہر ریکارڈنگ پر ہوتا ہے اور کبھی بیوی ریکارڈنگ پر ہوتی ہے اور گھر میں بچوں کی دیکھ بھال کی ذمے داری پھر کسی ایک کو ادا کرنی پڑتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے قوت برداشت کیساتھ ایک دوسرے کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :