مشین میں دوپٹہ پھنس جانے سے خاتون جاں بحق

ہفتہ 28 جولائی 2018 22:37

مشین میں دوپٹہ پھنس جانے سے خاتون جاں بحق
قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) قصورکے نواحی گائوں دائو کے کلاں میں نو بچوں کی والدہ چارہ کاٹتے ہوئے مشین میں دوپٹہ پھنس جانے سے جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق محمد علی کی زوجہ سیماں بی بی حسب معمول اپنے مویشیوں کے لئے مشین پر چارہ کاٹ رہی تھی کہ اس دوران اس کا دوپٹہ مشین میں پھنس گیا اور دم گھٹ جانے سے وہ موقع پر جاںبحق ہو گئی۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کرکے نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :