رائے ونڈ ملتان روڈ پر تیز رفتار کنٹینر نے دو موٹر سائیکلوں پرسوار3دوستوں کو موت کی نیند سلا دیا،ایک زخمی

پیر 30 جولائی 2018 22:28

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2018ء) رائے ونڈ ملتان روڈ پر تیز رفتار کنٹینر نے دو موٹر سائیکلوں پرسوار3دوستوں کو موت کی نیند سلا دیاجبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ شرقپور شریف کے رہائشی دوست نوید مسیح ،سمیر مسیح اورعکاش مسیح مانگا منڈی جارہے تھے کہسندر اڈا کے قریب تیز رفتار کنٹینر نے انہیں کچل ڈالا جس سے تینوں دوستوں کی واقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ زخمی شہزاد مسیح کو لاہو ر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ حادثے کے بعد کنٹینر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔پولیس نے تینوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ رائے ونڈپولیس نے کنٹینر کو اپنی تحویل لے کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔