لاہور،انٹرمیڈیٹ کے ناقص نتائج پر86 سبجیکٹ سپیشلسٹ کو سزائیں دیدی گئیں

منگل 31 جولائی 2018 21:32

لاہور۔31جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2018ء) انٹرمیڈیٹ کے ناقص نتائج پر86سبجیکٹ سپیشلسٹ کو سزائیں دیدی گئیں،سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ 2016 ء کے خراب نتائج کے حوالے سے محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی،کمیٹی کے کنوینئر ڈی پی آئی ایلیمنٹری ملک ریاض حسین تھے جبکہ دیگر ممبران میں ڈپٹی سیکرٹری میاں آصف مجیداورڈائریکٹر مانیٹرننگ رانا عبدالقیوم خاں شامل تھے۔

انکوائری کمیٹی نے سکولز ایجوکیشن میں153 سبجیکٹ سپیشلسٹ اور سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ کو انٹر میڈیٹ کے نتائج میں ناقص کارکردگی کی بناء پر مکمل تفتیش کی ،انکوائری کمیٹی نے خراب کارکردگی کی بناء پر 86 ماہرین مضمون کو سزائیںدینے کی سفارش کردی جبکہ 65 اساتذہ کو کلیئر قرار دے دیا۔انکوائری کمیٹی نے پیڈا ایکٹ2016ء کی بنیادپرمعاملے کی مکمل چھان بین کی اور سزا کے طور پر ان اساتذہ کی ایک سے تین سال کے انکریمنٹ روکنے کی سفارش بھی کی ہے۔