کامونکے، اوباش نوجوان نے بیوہ خاتون کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا

فحش تصویریں بناکر بلیک میلنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

منگل 31 جولائی 2018 21:36

کامونکے، اوباش نوجوان نے بیوہ خاتون کو ورغلا  کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا
کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2018ء) اوباش نوجوان نے بیوہ خاتون کو ورغلا پھسلا کر ساتھیوں سمیت زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔جبکہ فحش تصویریں بناکر بلیک میل کرنا شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شریف پورہ کی بیوہ رخسانہ بی بی گوجرانوالہ جانے کیلئے سڑک پر کھڑی تھی کہ مسلم گنج کا ذیشان اُسے ورغلا پھسلا کر لفٹ کے بہانے اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا اور راستہ میں نشہ آور مشروب پلا کر بیہو ش کردیا ۔

بعدازاں ایک خالی مکان میں لیجاکر اپنے ساتھیوں کی مدد سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ اس دوران ملزم ذیشان نے رخسانہ بی بی کی برہنہ حالت میں تصویریں بناکر بلیک میل کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے مانگ لئے جبکہ شکائت کرنے ذیشان کے والد عبدالخالق نے رخسانہ بی بی کو گالی گلوچ کرنے کے ساتھ ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :