بنوں، شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو قبائلی مشران جاں بحق

منگل 31 جولائی 2018 23:08

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2018ء) شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو قبائلی مشران جاں بحق ہو گئے ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے علاقہ تپی میں ملک سلام اور ملک نیاز پید ل جا رہے تھے کہ بائی پاس کے قریب راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے ایک موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا ہسپتا ل میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے مقامی عمائدین کے مطابق دو نوں جرگہ مار تھے جو علاقائی مسائل کیلئے بلائے جانے والے ہر جرگہ میں کر دار ادا کیا کرتے تھے ۔