یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور پنجاب یونیورسٹی میں اشتراک عمل پر اتفاق

بدھ 1 اگست 2018 21:46

لاہور۔یکم اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2018ء) وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم نے بدھ کو پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں اداروں کے درمیان ریسرچ اور تعلیمی امور میں اشتراک عمل بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاویداکرم نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ایک عظیم ادارہ ہے۔

(جاری ہے)

دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان سٹاف اور فیکلٹی کی ٹریننگ کے حوالے سے تعاون بڑھنا چاہیے۔ قبل ازیں یو ایچ ایس میں ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ یو ایچ ایس کے ملازمین کے مسائل حل کریں گے۔ کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے علاوہ ان کیلئے ہائوسنگ سکیم بھی شروع کرائی جائے گی۔ پروفیسر جاوید اکرم نے مزید کہا کہ یو ایچ ایس کے کالا شاہ کاکو کیمپس کی تعمیر کو فاسٹ ٹریک پر لارہے ہیں۔