چنیوٹ کے حلقہ این اے 100 کی دوبارہ گنتی مکمل کر لی گئی

مسلم لیگ ن کے امیدوار قیصر احمد شیخ 75285 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 اگست 2018 18:46

چنیوٹ کے حلقہ این اے 100 کی دوبارہ گنتی مکمل کر لی گئی
چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2018ء) چنیوٹ کے حلقہ این اے 100 کی دوبارہ گنتی مکمل کر لی گئی، مسلم لیگ ن کے امیدوار قیصر احمد شیخ 75285 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے حلقہ این اے 100 کی دوبارہ گنتی چار روز بعد مکمل کر لی گئی ہے۔ مکمل کی گئی گنتی کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار قیصر احمد شیخ 75285 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو گئے ہیں۔

جبکہ ان کے مد مقابل سید ذوالفقار علی شاہ 74445 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد لیگی امیدوار کو 840 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی ہے ۔ اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار قیصر احمد شیخ ہی فتح یاب قرار دیے گئے تھے، تاہم ان کے مدمقابل امیدوار سید ذوالفقار علی شاہ کہ درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرائی گئی۔ اب ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی سلم لیگ ن کے امیدوار قیصر احمد شیخ ہی کامیاب قرار پائے ہیں۔ واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد کئی حلقوں میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرائی گئی۔ اس دوران اکثریتی حلقوں کے نتائج دوبارہ گنتی کے باوجود بھی برقرار رہے۔ جبکہ کچھ حلقوں کے نتائج بدل گئے۔