
جماعت اسلامی اور پنجاب حکومت کے درمیان دوروز تک جاری رہنے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے
شرکا لاہورپریس کلب کے سامنے احتجاج اور پڑاؤ ڈالیں گے جبکہ حکومتی کمیٹی مذاکرات کرے گی، سرحدی تجارت کو بحال کیا جائے، ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ و دیگر افراد کو رہا کیا جائے۔ لیاقت بلوچ، مولانا ہدایت الرحمن کے مریم اورنگزیب کے ہمراہ نیوزکانفرنس میں مطالبات
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 30 جولائی 2025
19:06

(جاری ہے)
پریس کانفرنس میں لیاقت بلوچ نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی اور پنجاب کے عوام بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہیں اور صوبہ کے حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
مریم اورنگ زیب نے بتایا کہ لانگ مارچ کے مطالبات پر عملدرآمد کے لیے وفاقی وزراء محسن نقوی، جام کمال، عطا تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ، وزیرمملکت طلال چودھری، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سپیشل سیکرٹری پر مشتمل کمیٹی کام کریگی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمن کی سربراہی میں وفد اسلام آباد میں حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کرے گا اور پنجاب حکومت تمام عمل میں سہولت کاری کرے گی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، لیاقت بلوچ، امیرالعظیم اور مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کی پنجاب حکومت بلوچستان کے عوام کے مطالبات کے حق میں ہے۔ انہوں نے پنجاب میں داخلہ کے بعد لانگ مارچ کے شرکا کو پیش آنے والی مشکلات پر معذرت کی اور کہا کہ صوبائی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ بلوچستان کے بھائیوں کو آئندہ کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ ہو اور یہ کہ تمام افراد پنجاب کے مہمان ہیں۔ لیاقت بلوچ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مریم نواز شریف نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے جس طرح بلوچستان کا دورہ کیا اور خصوصی طور پر لاپتہ افراد کے حق میں آواز بلند کی اسی جذبے کے ساتھ وہ بطور وزیراعلی پنجاب بھی بلوچستان کے لیے آواز اٹھاتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کے تمام مسائل کا سیاسی حل چاہتی ہے جس کے لیے قومی ڈائیلاگ وقت کا تقاضا ہے۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی فیصل آباد مقدمات سے فواد چوہدری، زین قریشی، خیال کاسترو بری
-
نو مئی فیصل آباد مقدمات؛ عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل و دیگر کو 10 سال قید کی سزا
-
سیف علی خان اور کرینہ کپورکی شادی ٹوٹنے کے قریب ہے، مبشر لقمان کا دعویٰ
-
بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 1.6 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے .سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی
-
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ خالی ہونے کانوٹیفکیشن جاری
-
کینیڈا کے فلسطینی ریاست کی حمایت کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدہ کرنا مشکل ہو جائے گا.صدرٹرمپ
-
امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کے پیش دوقراردادیں مسترد
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
-
پاکستان اورامریکہ کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے. وزارت خزانہ
-
کینیڈا ستمبر میں فلسطین کو بطور تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے.مارک کارنی
-
امریکا کا ایران سے تجارتی تعلقات اور تیل خریدنے پرچھ بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائدکرنے کا اعلان
-
کینیڈا کا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.