جیکب آباد،نہرسے کچرانکال کر روڈ پررکھ دیاگیا

چارروزسے صفائی نہ ہوئی دوکاندار اور گزرنے والے سخت پریشان

جمعرات 2 اگست 2018 21:48

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2018ء) نہرسے کچرانکال کر روڈ پررکھ دیاگیا چارروزسے صفائی نہ ہوئی دوکاندار اور گزرنے والے سخت پریشان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے ٹیوں رام پل کے قریب راج واہ نہرسے کچرانکال کر روڈ پر پھینک دیاگیاہے جوچارروزسے بلدیہ عملے کی جانب سے نہیں اٹھایاگیا صفائی نہ ہونے کی وجہ سے دوکاندار سخت پریشان ہیں گندگی کی وجہ سے کاروباربھی متاثرہورہاہے اور آنے جانے والوںکو سخت دشواری کاسامنا کرناپڑرہاہے علاقے میں بدبو بھی پھیل گئی ہے دوکانداروں محب اللہ ،سریش اوریگرنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ کچرااٹھا کرجلد صفائی کرائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :