بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر حملہ کر دیا

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے مندل سیکٹر پر بلااشعال فائرنگ کے نتیجے میں 33 سالہ خاتون شہید، متعدد زخمی

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 اگست 2018 20:48

بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر حملہ کر دیا
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 اگست 2018ء) بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر حملہ کر دیا بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے مندل سیکٹر پر بلااشعال فائرنگ کے نتیجے میں 33 سالہ خاتون شہید، متعدد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گرد سوچ رکھنے والا بھارت اپنی اشتعال انگیزی سے باز آنے کو تیار نہیں ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پاکستان کے سرحدی علاقوں پر حملہ کیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مندل سیکٹر میں شہری آبادی پر حملہ کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کی جانب سے مندل سیکٹر کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک 33 سالہ خاتون شہید ہوگئی، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمیشنر کا فوری طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ رواں برس بھارت کے لائن آف کنٹرول کے شہری علاقوں میں کیے گئے دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں اب تک کل 30 افراد شہید جبکہ سینکڑوں شدید زخمی ہو چکے ہیں۔ جبکہ بھارت اب بھی اپنی شرپسندانہ کاروائیوں سے باز نہیں آ رہا۔