پاکستان تحریک انصاف کے رہنما طارق خان دریشک ملتان کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے

طارق خان ڈیرہ غازی خان سے صوبائی نشست پر کامیا ب ہو ئے تھے ،ْرپورٹ

ہفتہ 4 اگست 2018 21:14

ملتان/راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) پی پی 296 سے رکن پنجاب اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما طارق خان دریشک ملتان کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی طارق خان دریشک ملتان کے نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

پی پی 296 ڈیرہ غازی خان سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے طارق خان دریشک کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ملتان کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ دو سے تین روز سے طارق دریشک کو گردن توڑ بخار ہوا تھا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ملتان کے سٹی ہسپتال کے آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے رات کوان کی طبیعت میں بہتر لانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر بتایا گیا ہے کہ طارق دریشک کی نماز جنازہ (آج)اتوار کی صبح 9 بجے آسنی راجن پور میں ادا کی جائے گی۔