نگران وزیراعلیٰ سے وزیر صحت کی ملاقات ،صحت عامہ کے منصوبوں،انسداد ڈینگی،پولیو اور کانگو کے اقدامات پر تبادلہ خیال

انسداد ڈینگی،پولیو اورکانگو کی روک تھام کیلئے وضع کردہ پلان پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت، متعلقہ محکمے اورادارے فعال اورمتحرک انداز میں کردارادا کریں ،حکام اورعملہ پیشہ وارانہ انداز میں فرائض سرانجام دے عیدالاضحی کے پیش نظر کانگو وئراس سے بچاو کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں،عالمی ادارہ صحت کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ہسپتالوں میںجدید سہولتوںتک رسائی عوام کا بنیادی حق ، مریضوں کے مفت علاج کیلئے فنڈز دیناحکومت کا فرض ہے‘ڈاکٹر حسن عسکری

پیر 6 اگست 2018 17:45

نگران وزیراعلیٰ سے وزیر صحت کی ملاقات ،صحت عامہ کے منصوبوں،انسداد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جواد ساجد خان نے ملاقات کی،وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں صحت عامہ کیلئے جاری منصوبوں اور ہیلتھ کیئر کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر انسداد ڈینگی، پولیو اور کانگو کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

نگران وزیراعلیٰ نے انسداد ڈینگی،پولیو اورکانگو کی روک تھام کیلئے وضع کردہ پلان پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اورکہا کہ متعلقہ محکمے اورادارے اس ضمن میں فعال اورمتحرک انداز میں کردارادا کریں جبکہ حکام اورعملہ پیشہ وارانہ انداز میں فرائض سرانجام دے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ کہا کہ ڈینگی،پولیو اور کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے بھرپور توجہ دی جائے اور اس مقصد کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہم سب کا مشن ہے، لہٰذا انسدادپولیو مہم کو کامیاب بنایا جائے کیونکہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی بچوں کے صحت مند مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کو پولیو فری خطہ بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی اور پنجاب حکومت پوری سنجیدگی کیساتھ پولیو کے تدارک کیلئے دن رات کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بروقت ویکسی نیشن کے ذریعے بچوں کو اس موزی مرض سے بچایا جا سکتا ہے۔ پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کا تسلسل معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مساجد، دینی مدارس،سکولوں اور متعلقہ اداروں کو ملکر کام کرنا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کو بھر پور کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے مرض کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر کانگو وئراس سے بچاو کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں اور متعلقہ محکمے کانگو وائرس سے بچائو کیلئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کانگو وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے اور جہاں بھی کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ہو وہاں فی الفور تمام احتیاطی اقدامات کئے جائیں اور مویشی منڈیوں کی خصوصی سکریننگ کرتے ہوئے جراثیم کش سپرے کیا جائے اور عالمی ادارہ صحت کی وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ صحت اور لائیوسٹاک احتیاطی تدابیر اور وائرس سے بچائو کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کریں۔انہوںنے کہا کہ ڈینگی سرویلنس کا کام تیز کیا جائے اور ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کیلئے متعلقہ ادارے پوری طر ح چوکس ہو کر فرائض سرانجام دیں۔ ڈینگی کے مرض کے روک تھام کیلئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں میں صحت عامہ کی بروقت اور جدید سہولتوں کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے کیونکہ عوام کوصحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دیاجاسکتا ہے۔ نگران حکومت نے ہیلتھ کیئر کے جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں۔صحت عامہ کی معیاری سہولتیں فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے متعلقہ حکام کو بھی فعال اور متحرک کردار ادا کرنا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ نگران حکومت نے مستحق مریضوں کے مفت علاج معالجہ کیلئے 15 کروڑ 44 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے۔انہوںنے کہا کہ اپنے محدود مینڈیٹ کے باوجود عوام کو صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے کیونکہ عوام کو صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل دینا ہر حکومت کا فرض ہے اور عوام کو صحت عامہ کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل میں مزید اضافہ ہونا چاہیئے ۔

انہوںنے کہا کہ مریضوں کے مفت علاج کیلئے فنڈزکسی پر احسان نہیں بلکہ ہر حکومت کا فرض ہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت ہے،مستحق مریضوں کے مفت علاج معالجے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنا چاہیئے۔ نگران صوبائی وزیر صحت نے اپنے محکمے کی کارکردگی کے بارے میں نگران وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔