Live Updates

زرتاج گل کے ووٹرز ان کی کس بات سے متاثر ہو کو ووٹ دیتے ہیں؟

مجھے آدھے سے زیادہ ووٹ اپنی تقریر کی وجہ سے ملتے ہیں، عمران خان نے مجھے پہلے روز ہی کہا تھا کہ میں بہت بہادر ہوں اور آگے جا سکتی ہوں، پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 7 اگست 2018 11:31

زرتاج گل کے ووٹرز ان کی کس بات سے متاثر ہو کو ووٹ دیتے ہیں؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اگست 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی نومنتخب رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر کا کہنا ہے کہ وہ سسٹم تبدیل کرنے کے لیے قبائلی علاقے سے باہر نکل کر آئی ہیں اور بتانا چاہتی ہیں کہ خواتین بھی مرد لیڈر کی طرح کام کر سکتی ہیں۔زرتاج گل کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں منافق اور بزدل نہیں۔بلکہ پاکستان کو تبدیل کرنے میں اپنا حصہ ڈالوں گی۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقے سے تعلق ہونے کی وجہ سے ان کی طبعیت جنگجوانہ ہے۔اور آدھے سے زیادہ ووٹ انہیں اپنی تقریر کی وجہ سے ملتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب اور وزیرستان پسمانگی کا شکار ہیں۔زرتاج گل کا کہنا تھا کہ سیاست میں قدم رکھنے کہ وجہ یہ ہے کہ میں سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ خوتین بھی مرد لیڈر سےکم نہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے مجھے پہلے روز ہی کہا تھا کہ میں بہت بہادر ہوں اور آگے جا سکتی ہوں۔

لوگ مجھے دیکھ کر کہتے ہیں کہ دھی رانی آ گئی ہے۔اور میرا جذبہ دیکھ کر لوگ اپنی بیٹیوں کے نام زرتاج گل وزیر رکھتے ہیں۔ زرتاج گل نے مزید کہا کہ عمران خان جھکنے والے لیڈر نہیں ہیں اور وہ پاکستان کے پیسے کی حفاظت کریں گے۔پروٹوکول سے متعلق بتاتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ مجھے کسی پروٹوکول کی ضرورت نہیں۔ڈیرہ غازی خان میں خود گاڑی ڈرائیو کر کے گلی محلوں کی صورتحال دیکھوں گی۔

واضح رہے کہ زرتاج گل 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 191 سے مسلم لیگ (ن) کے صفدر اویس خان لغاری کے مقابلے میں 25 ہزار زیادہ ووٹ لے کر فاتح قرار پائیں، جنہیں بہت سراہا جارہا ہے۔اور ممکن ہے کہ زرتاج گل کو کوئی اہم عہدہ دیا جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زرتاج گل کو ڈپٹی اسپیکر کے لیے نامزد کیا جا سکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات