کے ایم سی جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول :کراچی باسکٹ بال ایسویشن نے ٹیموں کے ٹرائلز کا اعلان کردیا

منگل 7 اگست 2018 16:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی صدارت میں KMCجشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کا منعقدہ ہوا جس میں عبدالناصر ،طارق حسین ،ممتاز احمد ،ذعیمہ طارق اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپورٹس فیسٹیول میں باسکٹ بال کی 4ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا یہ ٹیمیں ان ناموں سے اسپورٹس فیسٹیول میں حصہ لیں گی جن میں قائد اعظم کلب ،علامہ اقبال کلب ،نشتر کلب اور شہید ملت کلب شامل ہیں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق فیسٹیول میں شرکت کے لئے ٹیموں کے ٹرائلز 9اگست 2018؁ء بروز جمعرات بوقت ساڑھے سات بجے شب آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی میں منعقد ہونگے جبکہ چاروں ٹیموں کے مابین 10اگست کو ایک روزہ ٹورنامنٹ منعقد ہوگا جس کا آغاز 6بجے شام آرام باغ کورٹ پر ہوگا اور 9بجے شب فائنل میچ کھیلا جائیگا فائنل تقریب کے مہمان خصوصی میٹرو پولیٹن کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن ہوں گے جو فاتح ،رنر اپ اور شریک چاروں ٹیموں میں انعامات تقسیم کرینگے اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد کو صوبے میں کھیلوں میں خدمات پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے ایوارڈ دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیراہتمام جشن آزادی کے موقع پر شہر کراچی میں میگا اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد پر میئر کراچی وسیم اختر اور میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے اعلان سے شہر کراچی کے کھیل کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،بلدیہ عظمی کراچی کے تحت منعقدہ جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کے نگراں ڈائریکٹر کلچرل اسپورٹس خورشید احمد شاہ ،اور سیکریٹری جمیل احمد کو نامزد کیا گیا جو انتہائی تجربہ کا ر کھیلوں کے منتظم ہیں ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے بلدیہ عظمیٰ کراچی اسپورٹس فیسٹیول کی کامیابی کے لئے KBBAکی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔