Live Updates

سادگی اپنا کر ہم با وقار قوم بن سکتے ہیں،ڈاکٹر زاہد اقبال

منگل 7 اگست 2018 19:49

سرگودھا۔7 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) سادگی اپنا کر ہم نہ صرف ایک با وقار قوم بن سکتے ہیں بلکہ دنیا کے قرضوں سے چھٹکارا بھی حاصل کرسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے روایتی طرز حکومت اپنانے کی مخالفت کی جو ان کا اچھا اقدام ہے ، ڈاکٹر زاہد اقبال نے کہا کہ ملک عیاشیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ہمیں اپنے اخراجات کم کرکے یہ رقم پانی کے ضیاع کو روکنے پر خرچ کرنا ہوگی اور نئے ڈیم بنانا ہونگے ، انہوںنے کہا کہ شاہانہ پروٹوکول، بے جا اخراجات کو ترک کرنا ہوگا تب ہی ہم آئی ایم ایف اور دیگر اداروں سے چھٹکارا حاصل کرسکیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات