Live Updates

عمران خان کی حکومت کیلئے خطرہ ہر گز نہیں بنیں گے‘خورشید شاہ

الیکشن کمیشن کیخلاف پرامن احتجاج جاری رہے گا ‘ انتخابات میں ایک پارٹی کا ساتھ دیا گیا ‘خواہش ہے خان صاحب اپنے 100روزہ پروگرام پر عملدرآمد کریں سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

بدھ 8 اگست 2018 22:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو حکومت کرنے کا بھرپور موقع دیںگے لیکن الیکشن کمیشن کیخلاف پرامن احتجاج ضرور ریکارڈ کرائیں گے ‘کیونکہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن نے ایک پارٹی کا ساتھ دیا ۔

(جاری ہے)

بد ھ کو میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو حکومت چلانے کا بھر پور موقع دیا جائیگا اور ہم اپوزیشن کریں گے مگر ان کی حکومت کیلئے خطرہ نہیں بنیں گے ۔

ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان اپنے 100روزہ پروگرام پر عملدرآمد کریں ہم اس عملدرآمد میں رکاوٹ ہر گز نہیں بنیں گے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیخلاف پر امن احتجاج جاری رہے گا ‘الیکشن کمیشن پر سوائے پی ٹی آئی کے باقی تمام جماعتوں کو تحفظا ت ہیں کیونکہ انہوں نے عام اتنخابات میں صرف ایک پارٹی کی جیت کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیا۔ایک سوال کے جواب میں سابق اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سسٹم کیلئے خطرہ نہیں بننا چاہتے ‘ملک کو سنجیدہ چیلنجز درپیش ہیں ‘ہم سب کو ملکر ان چیلنجز کے خاتمے کو یقینی بنانا ہو گا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات