معیاری سکرپٹ کی پیشکش ہونے پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ضرور کام کروں گی، شردھا کپور

جمعرات 9 اگست 2018 14:34

معیاری سکرپٹ کی پیشکش ہونے پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ضرور کام کروں گی، ..
ممبئی۔09 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ وہ معیاری سکرپٹ کی پیشکش ہونے پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ضرور کام کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ انہیں ویب سیریز میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ، اس پر بات چیت بھی ہوئی لیکن ایک وقت آنے کے بعد مختلف وجوہات کی بناء پر بات آگے نہیں بڑھ سکی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ویب سیریز میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں لیکن اگر سکرپٹ معیاری ہوا تو وہ ضرور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کام کریں گی کیونکہ آج کے دور میں معیاری سکرپٹ اور اچھے مواد پر مبنی فلموں اور ویب سیریز کو ترجیح دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :