فردوس شمیم نقوی کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزدکیا گیا تو تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں گے ،خواجہ اظہار الحسن کی دھمکی

جمعرات 9 اگست 2018 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2018ء) ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے دھمکی دی ہے کہ اگر فردوس شمیم نقوی کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزدکیا گیا تو تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں گے ہمیں فردوس نقوی پر شدید تحفظات ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار نے کہا ہے کہ ہمیں فردوس شمیم نقوی پر شدید تحفظات ہیں اگر تحریک انصاف نے انہیں سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف کیلئے نامزد کیا تو ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے راستے جداہوسکتے ہیں اور اگر ہمارے مطالبے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو اتحاد متاثر ہوگا کیونکہ ہم فردوس شمیم نقوی کو کسی صورت سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر قبول نہیں کریں گے ۔