برطانوی شخص کو دوبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 4 گھنٹوں میں تقریباً 57 لاکھ روپے جرمانہ
امین اکبر جمعہ 10 اگست 2018 23:49
25 سالہ فراہ ہاشی نے دوبئی میں ایک کار ڈیلر سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی لمبورگینی کرائے پر لی تھی اورشہر کی مصروف ترین شاہراہ شیخ زید روڈ 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ گاڑی چلاتے ہوئے کئی بار حد رفتار کی خلاف ورزی کی۔ فراہ کو چار گھنٹوں کی ڈرائیونگ میں 33 جرمانے ہوئے، جس کے نوٹی فیکشن کار ڈیلر کمپنی کو ملتے رہے۔ کار ڈیلر کمپنی نے فراہ کا پاسپورٹ ضبط کر لیا اور جرمانے کی ادائیگی تک واپس کرنے سے انکار کر دیا۔دوبئی کے قانون کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور کی بجائے گاڑی کا مالک جرمانہ ادا کرنے کا پابند ہے۔
فراہ کے بھائی 50 سالہ ادمان کا کہنا ہے کہ اس کا بھائی اتنا بھاری جرمانہ ادا نہیں کر سکتا، اس لیے وہ دوبئی میں پھنس کر رہ گیا ہے۔
(جاری ہے)
فراہ کو سارے جرمانے 31 جولائی کو رات ڈھائی بجے سے صبح چھ بجے تک ہوئے، جب سڑکیں تقریباً سنسان ہوتی ہیں۔ فراہ کو 33 میں سے 12 جرمانے کچھ سیکنڈوں کے فرق سے بھی ہوئے۔
ادمان نے بتایا کہ گاڑی اس کے بھائی نے نہیں بلکہ بھائی کی دوست نے کرائے پر لے کر دی تھی اور اس کا بھائی دوبئی کے قوانین نہیں جانتا تھا۔
کار ڈیلرکمپنی کاکہنا ہے کہ گاڑی ابھی بھی فراہ کے پاس ہے اور اس کے ہوٹل کے باہر کھڑی ہے، وہ گاڑی بھی واپس نہیں لے رہے اور جرمانہ بھی ادا نہیں کرسکتے۔
دوبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔ 50 میل فی گھنٹہ حد رفتار کی خلاف ورزی پر خود کار طور پر 3000 درہم جرمانہ ہو جاتا ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.