پی ٹی آئی جانب سے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کرنے کی وجہ سامنے آ گئی
شاہ محمود قریشی کے انکار پر پارٹی نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کر دیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 11 اگست 2018 11:51
(جاری ہے)
دوسری جانب خیبرپختونخوا سے اسد قیصر کے اسپیکر قومی اسمبلی نامزد ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے وفاقی کابینہ میں اہم عہدوں کے لئے کوششوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے نومنتخب ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں نامزد وزیراعلیٰ محمود خان ،پرویزخٹک ،عاطف خان ،شہرام ترکئی،علی امین گنڈا پور سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ذرائع نے بتایا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا،صوبائی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا فیصلہ ایک دو روز میں متوقع ہے جس کے فیصلے بعد کابینہ کے حجم اور ناموں کا فیصلہ ہوگا۔ اجلاس میں خیبرپختونخواہ کے لیے مختلف منصوبوں اور عوامی ریلیف پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں پارٹی سربراہ عمران خان کی زیر صدارت دوبارہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اسد قیصر کو قومی اسمبلی کا اسپیکرنامزد کئے جانے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے خواہشمند رہنماؤں نے دوسرے عہدوں پر نظریں جمالی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی، عارف علوی، شفقت محمود، اسپیکر کے لیے مضبوط اُمیدوار تھے ،لیکن شاہ محمود قریشی نے اسپیکر شپ لینے سے معذرت کرلی، جس کے بعد عمران خان نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے نامزد کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق عارف علوی، شفقت محمود اور شاہ محمود قریشی وفاقی کابینہ میں کسی اہم عہدے کے منتظرہیں ،شاہ محمود قریشی وفاقی وزارت داخلہ یا ضمنی الیکشن لڑ کر وزیر اعلٰی پنجاب کے خواہشمند کے بھی ہیں۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار محمد مالک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے شاہ محمود قریشی کا نام فائنل کیا گیا ہے لیکن شاہ محمود قریشی اس عہدے سے ناخوش ہیں،شاہ محمود قریشی ابھی بھی وزیر اعلیٰ بننا چاہتے ہیں۔، وہ چاہتے ہیں کہ فی الحال عارضی طور پر کسی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنا دیا جائے اور نوے دن میں جو ضمنی الیکشن ہو گا، اس ضمنی انتخاب میں کامیاب ہو کر وہ وزیر اعلیٰ پنجاب بن جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر اسی وجہ سے شاہ محمود قریشی نے اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی ہے کیونکہ ان کی نظر ابھی بھی پنجاب کی وزارت اعلیٰ پر ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تاحال وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے کسی اُمیدوار کو نامزد نہیں کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
گندم بحران اورسکینڈل، نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کوآج اہم اجلاس میں طلب کرلیا
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.