یوم آزادی ملک کی تعمیر وترقی اور خوشحالی اور اسلامی نظام کے نفاذ کی خصوصی دعائوں کیساتھ منائیں، جماعت اسلامی کا صوبائی بیان

ہفتہ 11 اگست 2018 21:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ قوم یوم آزادی کو خرافات ، بدتمیزی وبداخلاقی سے منانے کے بجائے ملک کی تعمیر وترقی اور خوشحالی اور اسلامی نظام کے نفاذ کی خصوصی دعائوں اور شکرانے کے نوافل وعبادات اور صدقات کیساتھ منائیں ۔حکومت وانتظامیہ 14اگست یوم آزادی کے دن بعض نوجوانوں کے طوفان بدتمیزی کو رکھوانے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں شاہراہوں سڑکوں پر بدتمیز ی رکھوانے کیلئے گشت وجگہ جگہ سیکورٹی وپولیس کی ڈیوٹی لگائی جائیں ۔

بعض افراد کی بدتمیزی وبداخلاقی کی وجہ سے یوم آزادی کے دن معززعوام اور شریف شہری انتہائی ضروری کام ،ایمرجنسی کیلئے بھی ان بدتمیزوں کی وجہ سے گھروں سے نہیں نکل سکتے ۔

(جاری ہے)

جگہ جگہ سنوسپرے،پانی ،چھلکے،باسی فروٹ سمیت مختلف خراب ونقصان پہانے اور کپڑے خراب کرنے والی چیزیں پھینک کر عوام کواذیت وتکلیف پہنچائی جارہی ہے جو آزادی کے نام پر کھلے عام بدتمیزی ہیں جس سے کوئی شریف شہری برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں اس کیلئے حکومت اس طوفان بدتمیز ی پر فوری طور پر پابندی لگائیں اور مرتکب افراد کوجائے وقوعہ پر قرارواقعی سزادی جائیں ۔

بدقسمتی سے اس تمیزی میں یہ بداخلاق نوجوان اپنی مائوں بہنوں کو بھی معاف نہیں کرتے اور اس بدتمیزی کو شغل ومزاق کانام دیاجاتا ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔بیان میں مزیدکہاگیا کہ نوجوان بلخصوص نوجوان یوم آزادی کو اس جوش وجذبے سے منائیں کہ اس ملک سے کرپشن سمیت ہر قسم کی برائی کا خاتمہ کریں گے بیرونی بلخصوصی امریکی مداخلت کو ختم کریں گے ملک کو نظریاتی بنیادوں اور اس کے آزادی کے مقاصد کے مطابق حقیقی طور پر آزاد کریں گے ملک میں ہر طرف دیانت داری وایمانداری کو رواج دیں گے ایمانداری وسادگی کو اپنائیں گے ۔

ملک کے جانبازوں ،بزرگوں،ہیروزکی قربانیوں کو یاد رکھیں گے اور اس کی تقلید اس عزم کیساتھ کریں کہ ملک وقوم کی حفاظت خون کے آخری قطرے تک کریں گے قومی ہیروزکو سلام پیش کریں اور ان کی قربانیوں کی شرف قبولیت کیلئے دعائوں کا اہتمام کریں اللہ تعالیٰ سے مددمانگی جائیں۔ملک کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والوں کے کارناموں وقربانیوں سے نئی نسل کومتعارف کرنے کا ااہتمام کیا جائے ۔

ملک سے آمریت ، فرقہ واریت ،دہشت گردی ،بدامنی سمیت ہر قسم کی برائی کا خاتمہ کریں گے ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں اور عدم وانصاف کا اسلامی حکومت قائم کریں گے بلوچستان کے مظلوم عوام کو ان کا بنیادی آئینی معاشی حقوق دلائیں گے ۔ایمانداری سمیت ہر اچھائی کاپرچار کیا جائیں ۔طوفان بدتمیزی ملک کی آزادی اورہمارے ہیروز واکابرین کی قربانیوں کے برخلاف اور آزادی کا مزاق اُڑانے کے مترادف ہیں بدتمیزی کرنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں بلکہ عوام کے بدخواہ ہیں جو عوام کو تکلیف اور قوم کو بدنام کرنے کیلئے بدتمیزی وبداخلاقی کے مرتکب ہورہے ہیں ۔

بیان میں ضلعی وصوبائی انتظامیہ سے اپیل کی گئی کے شہریوں کے زندگی اجیرن بنانے والے بدتمیز افراد کے خلاف کاروائی کی جائیں آزادی کے دن عوام کو تکلیف پہنچانے والی اشیاء سنوسپرے ،پانی کے بوتل ودیگر چیزوں کے استعمال کرنے کے خلاف فوری عملی ایکشن لیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لیتے ہوئے آزادی کے دن آزادی سے ملک کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں وعبادات کرتے ہوئے زندگی گزار سکیں ۔