Live Updates

چائے والے ایم این اے ظفر گل کے ایک اعلان نے کروڑوں دل جیت لئیے

میں اب بھی چائے بنانے اس ہوٹل پر جاتا رہوں گا تاکہ مجھے میری اوقات یادرہے،ظفر گل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 11 اگست 2018 23:01

چائے والے ایم این اے ظفر گل کے ایک اعلان نے کروڑوں دل جیت لئیے
باجور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست 2018ء) :چائے والے ایم این اے ظفر گل کے ایک اعلان نے کروڑوں دل جیت لئیے۔نومنتخب رکن قومی اسمبلی ظفر گل کا کہنا تھا میں اب بھی چائے بنانے اس ہوٹل پر جاتا رہوں گا تاکہ مجھے میری اوقات یادرہے۔عام انتخابات 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف کےاُمیدوار گل ظفرنے این اے 41 سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ گل ظفر خان، جو کہ ایک ہوٹل میں ویٹر ہے ، نے شہاب الدین خان اور اخونزادہ چٹان جیسے ہیوی ویٹس کو شکست دی ۔

ظفرگل نے 2013ء کے عام انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔ ویٹر کا رکن قومی اسمبلی منتخب ہونا ایک مثال قرار دیا جا رہا تھا اور اسے ''تبدیلی'' سے منسوب کیا جا رہا تھا لیکن اب گل ظفر خان کے بھی 3 کروڑ روپے کے اثاثے سامنے آ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد انکے اثاثوں کے حوالے سے بحث چھڑ گئی تھی تاہم ان اثاثہ جات کے حوالے سے بات کرتےہوئے ظفر گل کا کہنا تھا کہ وہ اثاثے میرے ذاتی نہیں ہیں بلکہ مجھے وراثت میں ملے ہیں۔

میرے اثاثوں میں جو جائیدادیں ہیں وہ وراثت میں ملی ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ الیکشن مہم پر19لاکھ روپے خرچ ہوئے،جو رشتے داروں نےدیے۔اس موقع پر انکا یہ بھی کہنا تھا کہ میں رکن اسمبلی تو منتخب ہو چکا ہوں لیکن ابھی بھی میں اس ہوٹل پر جاتا رہوں گا تاکہ مجھے اپنی اوقات یاد رہے اور یہی میری پختون روایات کا درس ہے کہ انسان کو اپنی اوقات نہیں بھولنی چاہیے۔انکا مزید کہنا تھا کہ میں حکومت سے درخواست کروں گا کہ جس دن اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں اس دن میرے ساتھ کچھ مزدوروں کو اسمبلی میں آنے کی اجازت دی جائے تاکہ میں انکی دعاوں میں حلف لے سکوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات