پاکستان کا 72واں یوم آزادی (کل) ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا
صبح کا آغازمساجد میں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی خوشحالی، یکجہتی و استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائوں سے ہوگا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی جائیگی،خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا
اتوار 12 اگست 2018 15:00
(جاری ہے)
اس سلسلہ میں اہم سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرانے کے علاوہ انہیں برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے ۔ 14اگست کو تمام سرکاری اداروں میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوں گی ۔ کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔
لاہور کے واہگہ بارڈر اور قصور کے گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریبات ہوں گی جس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عوام شریک ہوں گے ۔ عوام نے بھی 14اگست منانے کے لئے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ گھروں پر قومی پرچم لہرا دئیے گئے ہیں جبکہ گلی محلوں کو خوبصورت جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے ۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 14اگست کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لئے گئے ہیں اور مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ داخلی اور خارجی راستوں پر اہلکاروں کی تعداد بڑھا کر انہیں ہائی الرٹ رکھا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.