عاجز کرکٹ کلب باجوڑ نے کنگ سٹار خار کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

اتوار 12 اگست 2018 16:50

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) عاجز کرکٹ کلب باجوڑ نے سیمی فائنل میچ میں کنگ سٹار خار کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کاروان کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے سیمی فائنل میچ عاجز کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 145 رنز بنائے جس میں جانسن نے شاندار 72 رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے دیگر بیٹسمینوں میں عطاء الرحمان نے 20 قاضی عزیز الحق 14 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جواب میں کنگ سٹار کی پوری ٹیم 100 رنز پر آوٹ ہوگئی عاجز کرکٹ کلب کے طرف سے حیات محمد نے 2 عرفان ضیاء الدین 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں اس طرح عاجز کرکٹ کلب نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایم این اے حلقہ این اے 40 گل داد خان ہونگے۔