آئی ایس ایف بنوں کی پاکستان زندہ باد ریلی، پاک فوج سے اظہار یکجہتی،ملک دشمن عناصر سے جہاد کیلئے تیار ہیں،مقررین

اتوار 12 اگست 2018 20:01

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) آئی ایس ایف بنوں کی پاکستان زندہ باد ریلی، پاک فوج سے اظہار یکجہتی،ملک دشمن عناصر سے جہاد کیلئے تیار ہیں گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ذیلی تنظیم انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شکیل خان کے زیر اہتمام ریلی اڈیٹوریم ہال سے نکالی جو مختلد راستوں سے ہوکر بنوں پریس کلب پہنچی جہاں پر ریلی کے شرکاء سے ملک شکیل خان، زبیر شاہ اور سکندر حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہ پاکستان ہمارے آبا و اجداد کی قربانیوں سے آزاد ہوا جس میں اب ہم پاک فوج کی جوانمردی کے باعث کھلی فضا میں آزادی کے ساتھ سانس لے رہے ہیں کچھ عناصر ہمارے دشمنوں کے ایجنڈے پر اس ملک کو کمزور کرنے کیلئے پاک فوج کے خلاف من گھڑت بیان بازی کر رہے ہیں جو کہ آئین پاکستان کے ساتھ غداری ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہی قربانیوں سے امن و امان قائم ہے ہم.دہشت گردی کی لپیٹ میں تھے مگر جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے امن بحال کیا اور ان لوگوں کی مذموم مقاصد ناکام بنادی ہے انہوں نے کہا کہ ملک و پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے والوں کے ساتھ جہاد کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ان کو ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا پاک فوج پر الزامات لگانے والوں کے خلاف غداری مقدمہ چلایا جائے اور انہیں سزا دی جائے