ہر فرد شہر کی صفائی کو بہتر بنانے کیلئے اپنا کرداراداکرے ،کچلاک سے 450ٹن کچرہ اٹھایاگیا ہے ،صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرینگے ، نومنتخب رکن اسمبلی ملک نعیم خان بازئی

اتوار 12 اگست 2018 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے نومنتخب رکن اسمبلی ملک نعیم خان بازئی نے کہاہے کہ صفائی نصف ایمان ہے ،ہر فرد شہر کی صفائی کو بہتر بنانے کیلئے اپنا کرداراداکرے ،حکومت اور ضلعی انتظامیہ عوامی تعاون کے بغیر کسی بھی مہم میں کامیاب حاصل نہیں کرپائے گی جب تک اس مہم میں حکومت وانتظامیہ کو عوامی تعاون حاصل نہ ہو ،کچلاک سے 450ٹن کچرہ اٹھایاگیا ہے اور انشاء اللہ مزید بھی صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرینگے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل اے این پی کے نومنتخب رکن اسمبلی ملک نعیم بازئی نے اپنی مدد آپ کے تحت کچلاک سے 450ٹن کچرہ اٹھایا جس کی نگرانی وطن یار بازئی اور شہریار بازئی کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے ملک نعیم خان بازئی کاکہناتھاکہ علاقے سے کچرہ اٹھانے کا مقصد علاقے کو صاف اور پرامن ماحول فراہم کرنا تھا عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے ان پر پورا اترنے کی بھرپورکوشش کرینگے ،انہوں نے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے کسی بھی ملک یا صوبے میں اس وقت تک حکومت کامیابی حاصل نہیں کرپاتی جب تک عوام ان کے ساتھ مکمل تعاون نہیں کرینگے ،معاشرے کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو اپنا کرداراداکرناہوگا پھر جا کر ہم اپنے معاشرے کو ستھرا اور صاف رکھ سکیںگے ،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں ،گلیوں اور شہر کو صاف رکھنے کیلئے اپنا کرداراداکرے تاکہ ہم اپنے شہر اور علاقے کو صاف رکھ سکیں ،صاف اور ستھرا ماحول کے باعث ہم مختلف بیماریوں سے بھی محفوظ رہیںگے۔

متعلقہ عنوان :