کبھی ڈائٹ یا کاسمیٹک سرجری کی ضرورت نہیں پڑی، ایشوریہ رائے بچن

پیر 13 اگست 2018 14:13

کبھی ڈائٹ یا کاسمیٹک سرجری کی ضرورت نہیں پڑی، ایشوریہ رائے بچن
ممبئی۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے کہا ہے کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں کبھی کسی خاص ڈائٹ یا کسی قسم کی کاسمیٹک سرجری کی ضرورت نہیں پڑی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے کہا ہے کہ اپنے چہرے یا شخصیت میں تبدیلی لانا ان کے مرضی پر منحصر ہے اور اس تبدیلی کو اپنانے سے قبل اس تبدیلی سے متعلق آگاہ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں کبھی دوسروں کی طرح کسی خاص ڈائٹ یا کاسمیٹک سرجری کی ضرورت نہیں پڑی، 20 سال کی عمر سے قبل کبھی بال نہیں رنگوائے لیکن چند برانڈز کے اشتہار کے لئے بال رنگوائے جو ان کی شخصیت پر اچھے لگے۔

متعلقہ عنوان :