احتساب عدالت میں این آئی سی ایل کرپشن ریفرنس میں نیب کے گواہ نے اپنا بیان قلمبند کرادیا

پیر 13 اگست 2018 16:48

احتساب عدالت میں این آئی سی ایل کرپشن ریفرنس میں نیب کے گواہ نے اپنا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) احتساب عدالت میں این آئی سی ایل کرپشن ریفرنس میں نیب کے گواہ نے اپنا بیان قلمبند کرادیا ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت23 اگست تک ملتوی کردی ہے ۔پیر کو احتساب عدالت میں این آئی سی ایل میں کروڑوں روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی سمیت 13 ملزمان پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

عدالت میں نیب کی جانب سے گواہ پیش کیا گیا گواہ کا بیان قلمبند ہونے پرعدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ نیب کی جانب سے ملزمان پرالزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزمان نے کورنگی میں این آئی سی ایل کی 10 ایکڑ زمین سستے داموں فروخت کی سستی زمین فروخت کرنے سے قومی خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان ہوا ۔سابق چیئرمین ایاز خان نیازی، امین قاسم داد اور دیگرنے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کررکھی ہے۔