چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے باگڑی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون کے قتل کا نوٹس لے لیا

پیر 13 اگست 2018 16:50

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے باگڑی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے مورو میں باگڑی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون کے قتل اور مظاہرین پر مبینہ پولیس تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مورو میں باگڑی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون کے خلاف قتل کے خلاف اہل خانہ احتجاج کیا ۔مظاہرین پر مبینہ پولیس تشدد سے ایک خاتو ن بے ہوش ہوگئی تھی ۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے مورو میں باگڑی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون کے قتل اور مظاہرین پر مبینہ پولیس تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے رپورٹ طلب کرلی ہے