پاکستان ریلوے کا عیدالاضحی کے موقع پر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

پہلی عید سپیشل ٹرین 19اگست کو کراچی سٹی سے دن 10بجے پشاور کے لئے روانہ ہو گی

پیر 13 اگست 2018 17:29

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحی کے موقع پر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان ریلوے نے عیدالاضحی کے پٴْر مسرت موقع پر اضافی رش کے پیش نظر مسافروں کی سہولت کے پیش نظر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبرکی منظوری کے بعد باقاعدہ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پہلی عید سپیشل ٹرین 19اگست کو کراچی سٹی سے دن 10بجے پشاور کے لئے روانہ ہو گی۔

دوسری سپیشل ٹرین کوئٹہ سے 19اگست کو صبح 07بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی۔ تیسری سپیشل ٹرین 20اگست دن 11بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لئے روانہ ہو گی۔ چوتھی سپیشل ٹرین 21اگست کو راولپنڈی سے صبح 7بجے ملتان کے لئے روانہ ہو گی۔ پانچویں سپیشل ٹرین 25اگست کو ملتان کینٹ سے صبح 7بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی۔