راولپنڈی فوتگی پر جانے والے خاندان کی وین پنڈوڑی برساتی نالے میں بہہ گئی، ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق، 13 کو زندہ بچا لیاگیا

پیر 13 اگست 2018 20:53

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) سماہنی سے راولپنڈی فوتگی پر جانے والے خاندان کی وین بھمبر کے قریب پنڈوڑی برساتی نالے میں بہہ گئی جس سے ماں بیٹے سمیت ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 13افراد کو زندہ بچا لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چاہی سماہنی کا رہائشی خاندان اپنے عزیز کے انتقال پر راولپنڈی گیا اور واپسی پر بھمبرکے قریب پنڈوڑی کے مقام پر برساتی نالے میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے انکی گاڑی بہہ گئی، وین میں 17افراد سوار تھے جن میں غلام فاطمہ زوجہ محمد یعقوب اسکا بیٹا محمد جمیل ولد محمد یعقوب اور جیٹھانی حمیدہ بی بی زوجہ محمد یونس ،عبددالغنی ولد عبدالرفیق موقع پروفات پا گئے جبکہ محمد شبیر ولد بشیر احمد ،محمد حسین ولد باغ علی ذوالفقار علی ولد رحمداد ،محمد افضل ولد رشید اھمد ،فضلاں بی بی زوجہ محمدبوٹا ،عقیل احمد ولد فضل الرحمن ،حمیرہ بی بی زوجہ محمد افضل ،نذیر فاطمہ زوجہ آفتاب حسین ،حنیفہ بی بی ،محمد رشید ولد شیر عالم ،اقراء ولدمحمد اکرام ،محمد اصغر ولد محمد عزیز اور ڈرائیور محمد پرویز کو زندہ بچالیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس ناخوشگوار واقعہ کی وجہ سے علاقہ بھر کی فضا سوگوار رہی مرحومین کو نمازجنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان چاہی میں سپردخاک کردیا گیا نمازجنازہ میں عوام علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔