جمہوریت کے تسلسل میں آصف علی زرداری کی دانش مندانہ سیاست کا ایک بڑا اثر ہے،محمد اشرف بھٹی

پیر 13 اگست 2018 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج بے نظیر شہید کی عظیم قربانی کی بدولت پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے مسلسل تیسری بار اقتدار منتقل ہونے جارہا ہے اور اس جمہوریت کے تسلسل میں آصف علی زرداری کی دانش مندانہ سیاست کا ایک بڑا اثر ہے جنہوں نے اپوزیشن کو بھی اسمبلی کے اندر جانے کے لئے راضی کیا اور مفاہمت کی سیاست کرکے جمہوریت کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج اس تاریخی دن کے موقع پر بے نظیر زندہ ہوتیں تو بلاول کو اسمبلی میں دیکھ کر وہ بہت خوش ہوتیں بلا شہ بلاول کا وجود پاکستانیوں کے لئے کسی بھی بڑی نعمت سے کم نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول اپنے والد محترم آصف علی زرداری کے ساتھ شانہ بشانہ چل کر اپنے نانا اور اپنی والدہ کے ادھورے مشن کی تکمیل کریں گے پاکستانی قوم کی بلاول سے بڑی توقعات وابستہ ہیں اور وہ ان پر ہر قیمت پر پورا اتریں گے۔