چکوال سے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے حلف اٹھا لیا

منگل 14 اگست 2018 00:01

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2018ء) رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے پیر کے روز رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھا لیا۔ وہ ضلع چکوال کے اکلوتے ایم این اے ہیں جنہوں نے حلف اٹھایا کیونکہ دوسرے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہٰی حلقہ این ای65کی دوسری نشست خالی کردی ہے۔

(جاری ہے)

سردار ذوالفقار علی خان دلہہ پہلی بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں 2013کے انتخابات میں وہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور اب موجودہ انتخابات سے کچھ ہی دن پہلے انہوں نے مسلم لیگ ن کا صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ واپس کر کے پاکستان تحریک انصاف کا قومی اسمبلی کا ٹکٹ حاصل کیا اور ایک لاکھ51ہزار ووٹ لیکر انہوں نے مسلم لیگ ن کے میجر(ر) طاہر اقبال کو شکست دی جنہوں نے ایک لاکھ30ہزار ووٹ حاصل کیے۔