گست کا تاریخی دن ہمیں ان لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباؤ اجداد نے آزاد مملکت کے حصول کیلئے دی تھیں، رفیق رجوانہ

ملک کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کیلئے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے کاعہد کرنا ہو گا‘گورنر پنجاب کا یوم آزادی کے موقع پرپیغام

منگل 14 اگست 2018 00:01

گست کا تاریخی دن ہمیں ان لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباؤ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان خالق کائنات کی طرف سے ایک بہت بڑا انعام ہے ، ہمیں اس پر مسرت موقع پرملک کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے کاعہد کرنا ہو گا۔ گورنر پنجاب نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 14 اگست کا تاریخی دن ہمیں ان لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباؤ اجداد نے ایک آزاد مملکت کے حصول کے لئے دی تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں وطن عزیز کو غربت ، پسماندگی اورجہالت کے اندھیروں سے نکالنے اور اسے حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے بھر پور جدوجہد کا عزم کرنا ہو گا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کو درپیش چلنجز کا مقابلہ صرف اور صرف اتحاد ، یگانگت ، باہمی روادای اور بھائی چارے کو فروغ دیکر ہی کیا جا سکتا ہے ۔ گورنر پنجاب نے بالخصوص نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اقبالؒ کے پیغام ’’ ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ ‘‘ اور بابائے قوم کے فرمان ’’ایمان،اتحاد اور تنظیم‘‘ پر عمل پیرا ہو کر خود کو ملک اور قوم کی ترقی کے لئے وقف کردیں۔