پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں یوم آزادی کی مناسبت سے کار ریلیاں

منگل 14 اگست 2018 09:50

چاغی۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں یوم آزادی کی مناسبت سے کار ریلی نکالی گئی.

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت قبائلی رہنماء میر شہزاد ایجباڑی نے کی جو کلی اسٹیشن سے شروع ہوکر پاک ایران سرحد پر ایف آئی اے گیٹ کے قریب اختتام پذیر ہوئی جس میں سینکڑوں گاڑیاں شامل تھیں. ریلی میں شریک گاڑیوں پر قومی پرچم لگائے اور لہرائے گئے جبکہ اس موقع پر قومی ترانے بجاکر پاکستان اور پاک فوج کی حق میں نعرے بازی بھی کی گئی. ریلی کے موقع پر لیویز فورس اور ایف سی نے شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کررکھے تھے