شاہد کپور اور شردھا کپورکی فلم’ ’ بتی گل میٹر چالو‘ ‘ کا ٹریلر ریلیزکردیاگیا

یامی گوتم فلم میں ایک وکیل کا کردار نبھا رہی ہیں‘فلم 21 ستمبر 2018 کو ریلیز کی جائے گی

منگل 14 اگست 2018 12:43

شاہد کپور اور شردھا کپورکی فلم’ ’ بتی گل میٹر چالو‘ ‘ کا ٹریلر ریلیزکردیاگیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) بالی ووڈ اداکار شاہد کپوراور اداکارہ شردھا کپور کی فلم’’ بتی گل میٹر چالو‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔شری نارائن سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ بتی گل میٹر چالو‘ بھارت میں بجلی کی مسائل پر بنائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں شاہد اور شردھا کپور کو ایک عام شہری کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو ملک میں کرپٹ عناصر خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں جب کہ یامی گوتم ایک وکیل کا کردار نبھا رہی ہیں۔’بتی گل میٹر چالو‘‘ کا موضوع ’’ٹوائلٹ، ایک پریم کتھا‘‘ سے ملتا جلتا ہے اور یہ فلم بھی فلم ساز شری نارائن سنگھ کی ہی ہدایت کاری میں بنی تھی۔فلم 21 ستمبر 2018 کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :