جشن آزادی کے موقع پر فائرنگ،ایک نوجوان جاں بحق ،متعدد زخمی

منگل 14 اگست 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) جشن آزادی کے موقع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئی تفصیلات کے مطابق 13 اگست کی رات بارہ بجے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

نارتھ ناظم ا?باد فائیو اسٹار چورنگی پر ا?تشبازی کے دوران سر پر پٹاخہ لگنے سے نوجوان عامر جاں بحق ہوگیا جبکہ لیاری، ناظم ا?باد نمبر 2 انڈر پائی پاس، پاپوش نگر، لانڈھی، کورنگی، لیاقت ا?باد، نیو کراچی، انچولی، گلشن حدید اور دیگر علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ رات کو شہر کے مختلف علاقوں میں عوام جن میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد کے علاوہ منچلے سڑکوں پر ا?گئے جس کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا، منچلے سڑکوں پر رقص کرنے کے علاوہ موٹر سائیکل پر کرتب اور ون ویلنگ کرتے نظر ا?ئے ۔#