بلاول ہاؤس گرانے کا کوئی بیان نہیں دیا،عمران اسماعیل
میرے بیان کو توڑ مروڑ کرسیاق اسباق سے ہٹ کرپیش کیا گیا،دو سابق وزراء اعظم اور سابق صدر کے گھر کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کی وضاحت
ثنااللہ ناگرہ منگل 14 اگست 2018 16:34
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ تعلیم پر کام کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایک سیٹ جیتنے پر لوگ ہمارا مذاق اڑاتے تھے۔
لیکن یہ ہمارے عزم اور حوصلے کی وجہ سے ہے کہ آج ہم یہ دن دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کوپاکستان کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔واضح رہے نامزد گورنر سندھ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ بلاول ہاؤش کی بیرونی دیواروں سے رہائشی پریشان ہیں۔ بلاول ہاؤس کی بیرونی دیواریں گرائی جائیں ورنہ قانون کاروائی کریں گے۔ دوسری جانب نامزد گورنرکراچی عمران اسماعیل کے بیان پرپیپلزپارٹی نے شدید ردعمل دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نثارکھوڑو نے کہا ہے کہ عمران اسماعیل سے گورنرشپ کاعہدہ ہضم نہیں ہورہا اگر انہوں نے بدزبانی بند نہیں کی تواحتجاج کریں گے۔ پی ٹی آئی قیادت سندھ میں متنازع نامزدگورنرکے فیصلے پرنظرثانی کرے۔ عمران اسماعیل گورنرکے منصب کاحلف لینے سے پہلے ہی متنازع بن چکے ہیں۔ بلاول ہاوس سابق وزیراعظم اورسابق صدرپاکستان کا گھرہے۔ بلاول ہاؤس کی دیواریں گرانے کے بیان پرپی ٹی آئی قیادت پارٹی پالیسی بتائے۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم ِ سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، تمام سیاسی جماعتیں رواداری اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے کام کریں ، صدرآصف علی زرداری
-
مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت
-
جرمن موسمیاتی تبدیلی کے مقابلے مہاجرت سے زیادہ خوف زدہ ہیں
-
فیجی: انصاف کی راہ میں رخنہ ڈالنے پر سابق وزیر اعظم کو جیل کی سزا
-
9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے،بلاول بھٹو زرداری
-
تیونس کی خاتون امن کار یو این ایوارڈ کی حق دار قرار
-
شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے وٹس ایپ گروپس سے نکا ل دیاگیا
-
’گھر کو سب جیل قرار دے کر نجی پراپرٹی کا ورچوئل قبضہ لیا گیا‘
-
تلخیاں اتنی زیادہ ہیں نہ کوئی بات سن رہا ہے نہ کوئی بات سمجھ رہا ہے، فواد چوہدری
-
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آتشزدگی ،حج پرواز کو روک دیا گیا، امیگریشن سسٹم تباہ
-
وزیراعظم نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی
-
گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، کوارٹر میں سوئے پنجاب کے رہائشی 7 مزدور قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.