تربت یونیوسٹی موسم گرما کی تعطیلات کے بعد16اگست کو کھلے گی

منگل 14 اگست 2018 22:50

کوئٹہ ۔14اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تربت یونیورسٹی 16اگست 2018سے کھلے گی اور کل بروز بدھ مین کیمپس تربت اور گوادر کیمپس میں دوبارہ تدریسی عمل کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔