Live Updates

عمران خان نے جھنگ سے پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن صاحبزادہ محبوب سلطان کی نشست پر جا کر ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا

بدھ 15 اگست 2018 13:57

عمران خان نے جھنگ سے پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن صاحبزادہ محبوب سلطان کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) نامزد وزیراعظم عمران خان بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل جھنگ سے پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن صاحبزادہ محبوب سلطان کی نشست پر جا کر ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل تحریک انصاف کی خاتون رکن غلام بی بی بھروانہ نے عمران خان کی توجہ اس جانب دلائی کہ صاحبزادہ محبوب سلطان ایوان میں موجود ہیں۔ عمران خان ان کے ہمراہ محبوب سلطان کی نشست پر گئے اور ان کی والدہ کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔ صاحبزادہ محبوب سلطان سے دیگر ارکان بھی تعزیت کرتے رہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات