اسد قیصر پاکستان کی قومی اسمبلی کے 21ویں اسپیکر منتخب
قومی اسمبلی کے نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے ،ْ نومبر 1969 کو صوابی میں پیدا ہوئے
بدھ 15 اگست 2018 17:18
(جاری ہے)
اسد قیصر کی نظریں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کی نشست پر مرکوز تھیں جو انہیں پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے 2008 میں دے دی گئی تھی ،ْ2013 کے انتخابات میں خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد اسد قیصر صوبائی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے۔
25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں بھی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 18 صوابی ون، اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست سے پی کے 44 صوابی 2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔قومی اسمبلی کی نشستوں پر اکثریت حاصل کرنے کے بعد پی ٹی آئی مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی اور اسد قیصر کو ہی اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کردیا گیا ،ْپارٹی کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی نامزدگی کے بعد اسد قیصر نے اپنی صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی ،ْاسد قیصر تعلیمی میدان میں سرگرم ہیں اور یہ قائدِ اعظم گروپ آف اسکولز کے مالک بھی ہیں۔واضح رہے کہ اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے ہونے والے انتخاب میں 176 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسد قیصر گوہر خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے دوسری شخصیت ہیں جنہیں اسپیکر قومی اسمبلی منتخب کیا گیا ہے جبکہ ان سے قبل گوہر ایوب خان اس صوبے سے تعلق رکھنے والی پہلی شخصیت تھے جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا تھا۔خیال رہے کہ ایاز صادق کے نااہل ہونے کے بعد خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے مرتضٰی جاوید عباسی نے یہ منصب بطور قائم مقام اسپیکر سنبھالا تھا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.