خواجہ برادران نے نیب لاہور میں پیشی کی بجائے اپنی رکنیت کے حلف کو ترجیح دی

بدھ 15 اگست 2018 20:09

خواجہ برادران نے نیب لاہور میں پیشی کی بجائے اپنی رکنیت کے حلف کو ترجیح ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) پنجاب اسمبلی میں جب خواجہ برادران اپنی رکنیت کا حلف اٹھا رہے تھے اسی وقت نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی کے حوالے سے طلب کر رکھا تھا تاہم خواجہ برادران نے صبح گیارہ بجے نیب لاہور کے روبرو پیش ہونے کی بجائے اپنی رکنیت کے حلف کو ترجیح دی جس کے بعد دوپہر تقریبا دو بجے خواجہ برادران نیب لاہور کے روبرو پیش ہوگئے جہاں انہوں نے پیرا گون سٹی کے حوالے سے نیب لاہور کے مختلف سوالوں کا جواب دیا ۔