لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین یونین کونسل 57 شورکوٹ جنوبی کی عہدے سے استعفیٰ واپسی کیلئے درخواست سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوا دی

رخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے ،حکم

بدھ 15 اگست 2018 21:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین یونین کونسل 57 شورکوٹ جنوبی کی عہدے سے استعفیٰ واپسی کیلئے درخواست سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوا دی اور حکم دیا کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال چیئرمین یونین کونسل شہباز علی تگہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، چیئرمین ضلع کونسل، الیکشن کمیشن ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ افسر کے کہنے پر حلقہ پی پی 129 سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کیلئے استعفیٰ دیا تھا، درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ ہائیکورٹ نے 25 جون 2018 کے فیصلے میں بلدیاتی نمائندوں کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عہدیداروں کو استعفیٰ دیے بغیر الیکشن لڑنے کی اجازت دی تاہم الیکشن ایکٹ 2017 میں بھی کسی بلدیاتی نمائندے کا استعفیٰ دینا ضروری نہیں، درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ استعفیٰ ابھی تک منظور نہیں ہوا جبکہ ابھی بھی بطور چیئرمین فرائض انجام دے رہا ہوں، درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھی استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست دی جس پر فیصلہ نہیں کیا گیا، درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں درخواست گزار کا استعفیٰ بھی غیر موثر سمجھا جائے۔