تحریک انصاف کے قاسم خان سوری قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے
بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہونے والی رائے شماری میں تحریک اںصاف کے امیدوار 183 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے، اپوزیشن کے امیدوار اسد محمود کو 144 ووٹ ملے
محمد علی بدھ 15 اگست 2018 19:13
(جاری ہے)
اسد قیصر نے 176 ووٹوں کے ساتھ فتح حاصل کی۔ جبکہ قاسم سوری نے کل 183 ووٹوں کے ساتھ فتح حاصل کی۔
قاسم سوری کے مقابلے میں ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے الیکشن لڑنے والے اپوزیشن کے امیدوار اسد محمود کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسد محمود اپوزیشن کے کل 146 ووٹوں میں سے 144 ووٹ حاصل کر پائے۔ اپوزیشن کے 2 اراکین نے اسد محمود کی حمایت میں ووٹ نہیں دیا۔ انتخاب مکمل ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قاسم خان سوری سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کا حلف لیا۔ عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد قاسم خان سوری کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ بلوچستان کے حقوق کیلئے بھرپور اور موثر انداز میں آواز اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ قاسم خان سوری کو تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے کل ووٹوں سے 7 ووٹ زائد حاصل ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.