Live Updates

حاملہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش، خاتون کے شور و وایلہ پر اہل محلہ نے اکٹھے ہو کر کمرے کا دروازہ باہر سے بند کردیا

اوباش ملزم جاوید اور تاج کمرے کی دیوار توڑ کر فرار،ملزمان نے حاملہ خاتون کے شوہر پر اینٹوں سے حملہ کیا جس سے گلزار زخمی ہوگیا

بدھ 15 اگست 2018 22:23

حاملہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش، خاتون کے شور و وایلہ پر اہل محلہ ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) چیچہ وطنی تھانہ صدر کے نواحی چک 111سیون آر میں حاملہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش۔ خاتون کے شور و وایلہ پر اہل محلہ نے اکٹھے ہو کر کمرے کا دروازہ باہر سے بند کردیا۔ اوباش ملزم جاوید اور تاج کمرے کی دیوار توڑ کر فرار۔ملزمان نے حاملہ خاتون کے شوہر پر اینٹوں سے حملہ کیا جس سے گلزار زخمی ہوگیا۔

ملزمان فرار ہوتے ہوئے جوتی اور صافہ بھی وہیں چھوڑ گئے ۔ملزم جاوید ماچھی سکنہ 111سیون آر کارہائشی جبہ ملزم تاج سکنہ 108سیون آر کارہائشی ہے ۔ ملزم جاوید ماچھی نے 10۔اکتوبر 2017کو بھی فرزانہ بی بی زوجہ گلزاراحمد کے ساتھ زنا بالجبر کیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق سکنہ 111سیون آر کی رہائشی حاملہ خاتون فرزانہ اپنے گھر میں بچوں کے ساتھ سوئی ہوئی تھی کہ ملزمان جاوید ماچھی اور تاج زبردستی کمرے میں زنا بالجبر کی نیت سے داخل ہوئے ۔

(جاری ہے)

حاملہ خاتون فرزانہ بی بی شہر سے میڈیسن لینے گیا ہوا تھا وہ بھی واپس آگیا فرزانہ کا شوہر جب کمرے میں داخل ہوا تو ملزم جاوید ماچھی نے اینٹوں سے حملہ کردیا اور کمرے کی دیوار کو گرا کر موقع سے فرار ہوگئے اسی دوران ملزمان کی جوتی اور صافہ وہیں رہ گیا جبکہ ملزمان جاوید ماچھی پہلے بھی تقریبا10ماہ قبل فرزانہ سے زبردستی زنا و بالجبر کرچکا ہے۔

جس کے خلاف فرزانہ کے شوہر گلزار احمد نے تھانہ صدر میں مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دی جس پر اس کی داد رسی نہ ہوسکی ۔ مجبورا گلزار احمد کو پنچائیت کا سہارا لینا پڑا ۔ پنچائیت میں ملزم جاوید ماچھی کو گلٹی قرار دیا اور منہ کالا کردیا ۔ اس وقت بھی ملزم کا موبائل سیٹ اور دوسمیں ٹیلی نار ملی تھیں ۔ جس کا سابق درخواست میں بھی ذکر ہے مگر ملزم جاوید ماچھی نے اپنے ساتھی تاج کے ہمرا ہ 10ماہ باد پھر گلزار کے گھر میں زبردستی داخل ہو کر اس کی بیوی سے زیادتی کی کوشش کی ہے پانچ دن گذرنے کے باوجود ابھی تک تھانہ صدر پولیس متاثرہ خاتون کا مقدمہ درج کرنے سے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ۔

ملزم جاوید ماچھی جوکہ ایک بااثر زمیندار کا ملازم ہے جس کی وجہ سے پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ۔ متاثرہ خاتون نے میڈیا کے ذریعے عمران خان سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات