تمام پاکستانیوں کو اپنے ذاتی مفادات کے بجائے پاکستان کے مفادات کیلئے کام کرنا ہوگا، صدر صرافہ ایسوسی ایشن سکھر

جمعرات 16 اگست 2018 01:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قرآن و حدیث اور ہماری زندگی کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد ہوئی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے معالجین، معززین اور ان کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ کراچی سے آئے ماہر مالجین اور اسکالر نے اسلامی تعلیمات اور طرز زندگی پر تفصیلی سی روشنی ڈالتے ہوئے بہتر زندگی بسرنے کرنے کے اصول بتائے، معروف اسکالر وٹرینر سلمان سلیم، ڈاکٹر شمس العارفین، ڈاکٹر اورنگزیب، ڈاکٹر ریاض غزالی، ڈاکٹر غلام دستگیر، ڈاکٹر یوسف ابوالحسن، ڈاکٹر غیاث شان و دیگر نے کہا کہ آج کے اس مشکل دور میں ہماری سوچ انتہائی محدود ہوچکی ہے ہم نے قرآن اور حدیث کو نظر انداز کیا ہوا ہے، جس کے باعث معاشرتی مسائل پیدا ہو رہے ہیں،باہمی تعلقات اسلامی اصولوں کے مطابق اپنانے، خاندان کے آپس کے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے ہمیں قرآن کی تعلیم اور حدیث کو مد نظر رکھ کر زندگی بسر کرنا ہوگی ، اس سلسلے میں معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنیوالے معالجین کو زیادہ کردار ادا کرنے کیلئے ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، مقررین نے کہا کہ معاشرے میں خرابی کی وجہ سے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک میں طلاق کا ریشو بڑھ رہاہے جبکہ سود تیزی سے سرایت کررہاہے ان چیزوں کو روکنے کیلیے ہمیں اپنا حقیقی اور مثبت کردار ادا کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں طلاق، سود و دیگر خرابیاں بہت زیادہ حد تک بڑھ چکی ہیں، ہم نے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ابت تک اس طرح کی بڑی 12 اور چھوٹی 70 سے زائد ورکشاپس کا انعقاد کیا ہے، جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، آج کی ہماری ورکشاپ منعقد کرنے کا مقصد معالجین اور ان کی فیملی کو اپنے ارد گرد رہنے والے افراد کو خرابیوں کے حوالے سے نہ صرف نشاندہی کرنا ہے بلکہ انہیں درست سمت میں چلنے کیلئے رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔

ورکشاپ میں مردوخواتین ڈاکٹرز اور انکی فیملی کے اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہیں پروجیکٹر کے ذریعے لیکچر دیا گیا۔ اور سوالوں کے جواب دیئے گئے۔